دی نیوز اردو

اسلام آباد (دی نیوزاردو )اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے ۔

اسلا م آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی میرٹ پر ضمانت کی درخواست واپسی کیلئے درخواست منظور کر لی ہے اور طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت کی گئی ۔خواجہ حارث نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چھ سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا کہا گیا ، اے ایف آئی سی کے دو ڈاکٹرز بورڈ میں شامل نہیں ہوئے ، چار رکنی سپیشل میڈیکل بورڈ نے طبی معائنے کے بعد سفارشات دیں ۔خواجہ خارث کا کہناتھا کہ نوازشریف کی بعض ادویات میں تبدیلی کی ضرورت ہے ، پہلامرحلہ تشخیص،دوسرامینجمنٹ اورتیسراعلاج کاہے، نوازشریف عارضہ قلب،ذیابیطس ودیگربیماریوں میں مبتلاہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: