دی نیوز اردو

تیری یادوں سے لو لگائی ہے: سجاد انور

تیری یادوں سے لو لگائی ہے
عمر بھر کی یہی کمائی ہے

وہ نہ آئیں کسی کے دھوکے میں
جنکی نظروں میں پارسائی ہے

تم زمانے کے بعد آئے ہو
زندگی کھل کے مسکرائی ہے

ہم کہاں منزلوں کے طالب تھے
ہم کو تقدیر کھینچ لائی ہے

آندھیوں سے یہ بجھ نہ پائے گی
میں نے جو شمع دل جلائی ہے

اے صبا تو ہی حالِ دل کہنا
کب وہاں تک مری رسائی ہے

یہ شہادت سے کم نہیں سجاد
انکے در پہ جو موت آئی ہے

One thought on “تیری یادوں سے لو لگائی ہے: سجاد انور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: