دی نیوز اردو

ڈیم بناناحکومت کی ذمہ داری ہے:سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

لاہور(دی نیوز اردو)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیم بناناحکومت کی ذمہ داری ہے ،ڈیمزفنڈمیں تقریباً 10 ارب روپے جمع ہو چکے ہیں ، میں اس ڈیم کو بھاشایا مہمند ڈیم نہیں ، پاکستان ڈیم کہتا ہے ۔
لاہورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پانی کی نعمت کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ ڈیمز فنڈریزنگ کیلئے کینیڈا جا رہا ہوں۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جب میں چیف جسٹس تھا تعلیم نظام میں بہتری میری ترجیح تھی ،بدقسمتی سے ہمارے ہاں تعلیم کمرشل ہو کر ایک انڈسٹری بن گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: