دی نیوز اردو

پرائیویٹ سکولز کو کمرشلائزیشن کے نام پر بند کیا جارہا ہے:پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن

موسم گرما کی طویل چھٹیوں پر شدید تحفظات ہیں، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن
لاہور( دی نیوز اردو)پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے موسم گرما کی طویل چھٹیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے، چھٹیاں دو ماہ کرنے کی تجویز دی ہے۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر کاشف ادیب جاودانی نے میڈیا بریفنگ دیتے ہویے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کو کمرشلائزیشن کے نام پر بند کیا جارہا ہے، اینٹی کرپشن بھی سکولوں پر چھاپے ماررہی ہے اور 25کے قریب ٹیکسز سکولوں پر لگائے گئے ان کو ختم کیا جائے تاکہ نجی سکول بچوں اور والدین کو ریلیف دیتے ہوئے فیسیں کم کریں۔5ہزاد سے کم فیس والے سکولوں پر کمرشلزم کی پابندی ختم کی جائے اور ٹیکسوں میں بھی ریلیف دیا جائے۔کاشف ادیب نے لاہور ایجوکیشن رپورٹرز سے بریفنگ میں کہا کہ میٹرک کے اکیڈیمک سال میں پہلے سے ہی بہت زیادہ چھٹیاں موجود ہیں لہذا موسم گرما کی طویل چھٹیوں کو ختم کرکے صرف دو ماہ کی چھٹیاں دی جائیں کیونکہ سندھ گورنمنٹ بھی ایسا کرچکی ہے ۔ ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 10سالوں سے میٹرک کا 45فیصد نتیجہ مایوس کن ہے اس کی بڑی وجہ سالانہ چھٹیوں کی شرح میں اضافہ ہے لہذا ہم پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ موسم گرما کی چھٹیوں کو دو ماہ تک محدود کریں تاکہ میٹرک کےا چھے نتائج حاصل کئے جاسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: