دی نیوز اردو

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، سعودی عرب نے ویزہ فیس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد (دی نیوز اردو) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سے پہلے ہی سعودی عرب نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی۔ سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ فیسوں میں کمی کا ااعلان کردیا ہے۔

سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ فیس میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پاکستانیوں کیلئے سنگل انٹری وزٹ ویزہ کی فیس 2 ہزار ریال سے کم کرکے 338 ریال کردی گئی ہے جبکہ ملٹی انٹری وزرٹ ویزہ کی فیس 3 ہزار سے کم کرکے 675 ریال کردی گئی ہے۔ پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ فیسوں میں کمی کا اطلاق 15 فروری 2019 سے ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اتوار کو پاکستان کے 2 روزہ دورے پر پہنچیں گے۔ ان کی آمد کے موقع پر 20 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: