دی نیوز اردو

حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز

کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوگیا۔

حج درخواستیں مقرر کردہ بینکوں میں وصول کی جائیں گی اور وصولی کا عمل 6 مارچ تک جاری رہے گا۔ حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 8 مارچ کو کی جائے گی جس کے تحت خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان ہوگا۔
حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔اس مرتبہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی اسکیم کے ذریعے 71 ہزار 684 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: