دی نیوز اردو

تمام ٹکٹس ایک گھنٹے میں فروخت

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت مقررہ سینٹرز پر جاری ہے اور فائنل میچ کے 500 روپے والے تمام ٹکٹس ایک گھنٹے میں ہی فروخت ہوگئے۔کراچی کے 27، لاہور کے 12، گوجرنوالہ کے 3، حیدرآباد اور راولپنڈی کے 2،2 سینٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے، شہری ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔لاہور اور کراچی میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹس 500 روپے سے 3 ہزار روپے تک ہیں جب کہ نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل میچز کے ٹکٹس 500 روپے سے 8 ہزار روپے تک ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: