دی نیوز اردو

بھارت کا ایک اور مگ 21 طیارہ تباہ

پاک فضائیہ کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر جنگی طیارے کی تباہی کے چند روز بعد بھارت کا ایک اور مگ 21 طیارہ تباہ ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کا مگ 21 جنگی طیارہ راجستھان کے علاقے بکانر میں مبینہ طور پر پرندہ ٹکرانے سے گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی فضائیہ کے طیارے نے بکانر کے قریب نل ایئر بیس سے اڑان بھری تھی لیکن اڑان بھرنے کے چند ہی لمحوں بعد طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار پائلٹ نے پیرا شوٹ کھول کر اپنی جان بچائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: