دی نیوز اردو

نوازشریف اب سائیکل چلائیں گے

لاہور: (دی نیوز اردو) ڈاکٹرز نے کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کو سائیکل پر ایکسرسائز کرنے کا مشورہ دے دیا، پنجاب کے 2 سینئر کارڈیا لوجسٹ نے نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر ندیم ملک اور پروفیسر ڈاکٹر ثاقب شفیع نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے نوازشریف کو سائیکل پر ایکسرسائز کرنے کا مشورہ دیا۔جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کو ایکسرسائز کیلئے سائیکل مہیا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 2سینئر کارڈ یالوجسٹ نےنوازشریف کاتفصیلی طبی معائنہ کیا، ڈاکٹرز نے نواز شریف کو ورزش کے لیے ایکسرسائز سائیکل استعمال کرنے کامشورہ دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: