دی نیوز اردو

پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش

لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، چنیوٹ، شکر گڑھ سرگودھا میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ، موسم خوشگوار ہوگیا۔

سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جب کہ مالم جبہ اور کالام کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ 
پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا جب کہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جب کہ مالم جبہ اور کالام کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، دیامر کے بالائی مقامات پر بھی وقفے وقفے سے برفباری ہورہی ہے۔

شمالی وزیرستان کے میدان علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقے شوال اور رزمک میں ہلکی برفباری ہوئی۔ ضلع نوشہرہ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ علاقوں میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بلوچستان کے شہر چمن اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش جب کہ کوژک ٹاپ پر برفباری کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمد و رفت متاثر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: