دی نیوز اردو

بھارتِ: پُل گر گیا،دو خواتین سمیت 4 افراد ہلاک ، 34 زخمی

بھارت کے شہر ممبئی میں راہگیروں کیلئے بنائے جانے والے پُل کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ مقامی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پیش آیا، پُل پر مرمت کا کام جاری تھا جس کے دوران حادثہ پیش آیا۔
واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ پیڈسٹرین برج 1984 میں قائم کیا گیا تھا اور روزانہ لاکھوں افراد اس پل کو سڑک عبور کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
متعلقہ حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: