دی نیوز اردو

لاہور: (دی نیوز اردو) عوامی رکشہ یونین نےحکومت کےخلاف طبل جنگ بجانے کا اعلان کر دیا

لاہور: ( دی نیوز اردو) عوامی رکشہ یونین پاکستان نے17مارچ کوحکومت کےخلاف طبل جنگ بجانے کا اعلان کر دیا .
مرکزی صدر عوامی رکشہ یونین پاکستان حافظ مظہر جیلانی کا کہنا تھا کہ لاہور کے تمام یونٹس ریلیوں کی شکل میں لاہور ریلوے سٹیشن پہنچیں گے جہاں ہزاروں کی تعداد میں رکشے جمع ہوں گے . ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو اجتماع دھرنے میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے. دی نیوز اردو سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غریب رکشہ ڈرائیورز کا معاشی قتل عام کسی صورت قبول نہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: