دی نیوز اردو

قومی شناختی کارڈ کی حقیقت کیا ہے ،،،،جان کر حیران ہوں گے

……شناختی کارڈ
قومی شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی پہچان ہےمگر بہت ہی کم لوگ شناختی کارڈ نمبر کی ٹیکنالوجی اوراسکے شناخت کے خودکار نظام سے واقف ہوں گے.اگرچه آپ سب لوگ تقریبا روز اپنا شناختی کارڈ دیکھتے هونگے،لیکن آج تکآپ کو اس پر لکھے13ہندسو ں کے کوڈ کا مطلب کسی نے نہیں بتایا ہو گا۔

شناختی کارڈ نمبر کےشروع کے پہلے پانچ نمبرهم مثال کے طور پرایک شناختی کارڈ نمبر لکھتے هیں12101-**-اس میں سب سے پہلے آنے والا پہلا نمبریعنی 1جو کہ صوبے کی نشاندہی کرتاہے.یعنی جن لوگوں کےشناختی کارڈز کے نمبر 1 سے شروع ہوتے ہیں،وہ لوگ صوبه خیبر پختون خواہ کے رہائشی ہیں.اسی طرح اگر آپ کے شناختی کارڈ کا نمبر 2 سے شروع ہو رہا ہے،تو آپ فاٹا کے رہائشی ہیں۔اسی طرح پنجاب کیلئے 3،سندھ کیلئے 4،بلوچستان کیلئے 5،اسلام آباد کیلئے 6،گلگت بلتستان کیلئے 7.اس پانچ ہندسوں کے کوڈ میں دوسرے نمبر پر آنے والا ہندسہ آپ کے ڈویژن کو ظاہر کرتاہے.مثال کے طور پراوپر دئیے گئے کوڈ میں دوسرے نمبر پر 2 کا ہندسہ ہے،جوڈیره اسمعیل خان ڈویژنکو ظاہر کرتاہے.جبکہ باقی تین ہندسے
آپ کے متعلقه ضلع،اس ضلع کی متعلقه تحصیل،اور یونین کونسل نمبرکو ظاہر کرتے ہیں۔درمیان میں لکھا ہوا7 نمبر پر مشتمل کوڈ**-1234567-یه درمیانه کوڈآپ کے خاندان نمبر کو ظاہر کرتاہے.هر خاندان کے تمام افرادجو ایک دوسرے سے خونی رشتوں کے تحت جڑے هوتے هیں،ان سب افراد کا باهمی تعلق کا تعین اسی درمیانے کوڈ سے هوتا هے.اسی کوڈ کے ذریعے
کمپیوٹرائزڈ شجره یعنی Family Tree تشکیل پاتا هے.آخر میں – کے بعد آنے والا نمبر**-**-1یه آخری هندسه آپ کی جنس کو ظاہر کرتا ہےمردوں کیلئےیہ نمبر ہمیشہ طاق میں ہو گا.مثال کے طور پر1,3,5,7,9اورخواتین کیلئےیہ نمبر جفت میں ہوگا،مثال کے طور پر2,4,6,8اس طرح نادرا کے خودکار نظام کے تحت هم سب کاقومی شناختی کارڈ نمبر وجود میں آتا هے..!!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: