دی نیوز اردو

ایل ڈی تعمیراتی قواعد میں مجوزہ ترامیم کا مقصد عوام اور بلڈرز کو ریلیف فراہم کرنا ہے:میاں محمود الرشید

لاہور(دی نیوزاردو) صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ ایل ڈی اے تعمیراتی قواعد میں مجوزہ ترامیم کا مقصد عوام اور بلڈرز کوپیچیدگیوں سے بچانا اور ریلیف فراہم کرنا ہے۔ یہ بات انہوں نے ہاؤسنگ سکیموں کے حوالے سے ایل ڈی اے کے تعمیراتی قواعد میں ترامیم کی تجاویز مرتب کرنے والی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئی کہی۔اجلاس میں وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران، ڈی جی آمنہ عمران ، ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی لیاقت علی چٹھہ اور بلڈرز وڈویلپرز کے نمائندوں نےشرکت کی۔ میاں محمودالرشید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیچیدہ قوانین سے عوام اور بلڈرز کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے,مجوزہ ترامیم کا مقصد عوام اور بلڈرز کو غیر ضروری پیچیدگیوں سے بچانا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ہاؤسنگ سکیموں کے این او سی ، لے آؤٹ، پلاننگ سٹینڈرڈز ، مارکیٹنگ اور سروس ڈیزائن میں ترامیم کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے اور باہمی مشاورت سے ترامیم کی سفارشات کو حتمی شکل دی جائے۔اجلاس کے دوران ہاؤسنگ سکیموں کے قوانین میں ترامیم کے حوالے سے ہونے والی گزشتہ پیشرفت اور موجودہ رولز اور اُن میں مجوزہ ترامیم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے مجوزہ ترامیم پر شق وارغورو خوض کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: