دی نیوز اردو

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا دورہ گوجرانوالہ سینٹرل جیل

گوجرانوالہ (دی نیوز اردو)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دورہ سینٹرل جیل کے موقع پر ایک شخص نے وزیراعلیٰ کی گاڑی روکنے کی کوشش کی تو پولیس اہلکار اس شخص کو کھینچتے ہوئے گاڑی سے دور لے گئے اس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے گاڑی روک کراحتجاج کرنے والے شخص کی درخواست وصول کی۔

درخواست گزارمحمد احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے کہاکہ میرے بیٹے کو3اپریل کوقتل کیاگیا،پولیس بیٹے کے قاتلوں کوگرفتارنہیں کر رہی، وزیراعلیٰ پنجاب نے درخواست وصول کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: