دی نیوز اردو

مجھے پی ٹی آئی کیوں وزیراعلیٰ بنائے گی:چوہدری نثار

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے خود کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے نیا شوشہ چھوڑا ہے وہی اس کا جواب دیں۔سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے یو سی لوہدرہ میں تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست عہدے کیلئے نہیں، عوام کی خدمت کیلئے کرتا ہوں۔ ‘جسے اس کی اپنی پارٹی سپورٹ نہیں کررہی اسے پی ٹی آئی کیوں وزیراعلیٰ بنائے گی’.انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے نیا شوشہ چھوڑا، جو مجھے وزیراعلیٰ بنانا چاہتے ہیں وہی اس کا جواب دیں، میں بکنے والی سیاست کا پجاری نہیں ہوں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ آج دشمن آپ کی صفوں میں گھس آیا ہے، اگرعمران کے ساتھ ہوتا تو مشورہ دیتا کہ ایک جگہ پر اکٹھے ہوجائیں، اکتوبر، نومبر، دسمبر میں جو مہنگائی ہوگی وہ عوام کی چیخیں نکال دے گی۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان دوسری پارٹیوں پر تنقید کرتے تھے لیکن خود انہوں نے چند ماہ میں ریکارڈ قرضے لیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: