دی نیوز اردو

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کر دیا

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ ہفتے کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم تا 3 مئی کے دوران کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا جس کے باعث درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ یکم مئی تا3 مئی دن میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی اور شمال مغربی علاقوں سے گرم و خشک ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جنوبی پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں مزید گرمی بڑھنے کے امکان ہیں۔ دوسری جانب مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: