دی نیوز اردو

’’ ضرورت پڑی تو ہم ایٹم بم بھی استعمال کریں گے‘‘ پاک فوج کے ترجمان کا دبنگ اعلان

راولپنڈی (دی نیوزاردو )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آصف غفور نے کہاہے کہ ایٹمی طاقت دراصل رکاوٹ کا ہتھیار ہے بہرحال اگر بھارت جارحیت کرتا ہے تو پاکستان اپنے دفاع میں ہر قسم کا ہتھیار استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے ۔ انہوں نے بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آصف غفور کا کہناتھا کہ بھارت میں الیکشن ہو رہے ہیں اور الیکنش میں بہت ساری باتیں ہوتی ہیں اور وہ بہت سی باتیں ہم نے سنیں بھی ، بھارتی آرمی چیف نے نیوکلیئر کی بات کی تو ہم نے کہا تھا کہ جس کے پاس یہ صلاحیت ہوتی ہے ، سمجھداری کی بات یہ ہے کہ وہ اس کو استعمال کرنے کی بات نہیں کرتا ،بھارت کہتاہے کہ ہم نے دیوالی پر ایٹم چلانے کیلئے نہیں رکھا ،تو آئیں ہم بھی تیا رہیں، جب ملکی دفاع کی بات ہو تو ہم ہر قسم کی صلاحیت استعمال کرسکتے ہیں ، اگر دل ہے تو بھارت اپنی صلاحیت آزما لے لیکن پہلے وہ نوشہرہ کی سٹرائیک اور 27 کو پاکستان کی سٹرائیک اپنے ذہن میں رکھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: