دی نیوز اردو

وینزویلا میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا

کراکس: وینزویلا میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا جہاں امریکا کے حمایت یافتہ خود ساختہ صدر جوان گوائیڈو نے مسلح حامیوں کے ہمراہ صدر نکولس مادورو کا تختہ الٹنے کے لیے صدراتی محل کی جانب پیش قدمی کی جس کے دوران جھڑپوں کے نتیجے میں 69 افراد زخمی ہوگئے۔وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے اپوزیشن لیڈر جوان گوائیڈو نے کوششیں تیز کردیں اور اس مقصد کے لیے وہ فوجیوں کے ایک ٹولے اور بڑی تعداد میں مظاہرین کے ساتھ دارالحکومت کراکس کی سڑکوں پر نکل آئے۔اس دوران کراکس کے فوجی اڈے کے باہر وینزویلا کی فوج اور جوان گوائیڈو کے ساتھ موجود فوجیوں میں جھڑپ ہوئی اور اسی دوران گوائیڈو نے اعلان کیا کہ انہیں فوج نے مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے اور نکولس مادورو کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے حتمی مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: