دی نیوز اردو

لاہور: داتا دربار کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 8افراد جاں بحق، 25 زخمی

لاہور: داتا دربار کے باہر سڑک پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 8 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ داتا دربار کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور سڑک کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے معطل کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: