ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ گلے اور سانس کی بیماریاں پھیلنے لگیں۔ ڈینگی بھی بے قابو۔ محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بن گیا

 ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ گلے اور سانس کی بیماریاں پھیلنے لگیں۔ ڈینگی بھی بے قابو۔ محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بن گیا


بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ماحولیاتی آلودگی عذاب بن گئی۔ گلے اور سانس کی بیماریاں پھیلنے لگیں۔ ڈینگی بھی بے قابو۔ محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر شہر و گردونواح میں ماحولیاتی آلودگی شہریوں کے لیے عذاب بن چکی ہے۔ جگہ جگہ پر غلاظت کے ڈھیر اور شہری آبادی میں موجود بھینسوں کے باڑے ڈینگی پھیلانے میں مصروف ہیں جبکہ نشاندہی کے باوجود محکمہ ماحولیات کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ کالج روڈ پر واقع مقصود سندھی کا بھینسوں کو بارہ ڈینگی پھیلانے کا مرکز بن چکا ہے۔ اخبارات میں خبریں شائع ہونے کے باوجود محکمہ ماحولیات کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ اس کے علاوہ شہر کے اردگرد موجود مختلف فیکٹریوں کا دھواں اورفصلوں کو جلانے سے پھیلنے والی آلودگی



 اور سانس بیماریوں کا باعث بن رہی ہے۔ جبکہ اس ساری صورتحال میں محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔عوامی ، سماجی و سیاسی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔