بلدیہ بہاولنگر کے افسران نے سٹیزن پورٹل انتظامیہ کو ماموں بنادیا۔

بھینسوں کے باڑے کی وجہ سے ڈینگی پھیلنے کی شکایت پر  باڑے کے مالک کو پھٹے، ریڑھی اور ساتھ واقع آئرن سٹور سڑک سے ہٹانے کا نوٹس دے دیا۔ جبکہ نوٹس میں بھینسوں کے باڑے کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔


بہاولنگر ( ویب ڈیسک) بلدیہ بہاولنگر کے افسران نے سٹیزن پورٹل انتظامیہ کو ماموں بنادیا، بھینسوں کے باڑے کی وجہ سے ڈینگی پھیلنے کی شکایت پر  باڑے کے مالک کو پھٹے، ریڑھی اور ساتھ واقع آئرن سٹور سڑک سے ہٹانے کا نوٹس دے دیا۔ جبکہ نوٹس میں بھینسوں کے باڑے کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔ بلدیہ بہاولنگر کی انتظامیہ افسروں کو گمراہ کر کے غلط رپورٹیں اور فرضی کارکردگی دکھانے میں مہارت رکھتی ہے۔ ڈینگی کے پھیلاؤ کا باعث بننے والے پانی سے بھرے ٹب اور غلاظت کو نوٹس کا حصہ نا بنانا پیشہ ورانہ بددیانتی ہے۔ پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے کیس پنجاب حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ بلدیہ بہاولنگر شہر کی صفائی کے حوالے سے پہلے سے ہی شہریوں کی شدید تنقید کی زد میں ہے۔ عوامی، سیاسی و سماجی حلقوں نے بلدیہ بہاولنگر کی حالت زار پر وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری بلدیات اور وزیر بلدیات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے