ڈی پی او بہاولنگر کی زیر صدارت اجلاس، عشرہ رحمت العالمین کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات بڑھانے کا فیصلہ

ڈی پی او بہاولنگر کی زیر صدارت اجلاس، عشرہ رحمت العالمین کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات بڑھانے کا فیصلہ

بہاولنگر (سوشل میڈیا واچ) ڈی پی او بہاولنگر کی زیر صدارت اجلاس، عشرہ رحمت العالمین کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات بڑھانے کا فیصلہ۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نے آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان کی ہدایت کی روشنی میں ایس پی انویسٹیگیشن بہاولنگر فاروق انور کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ ڈی پی او آفس میں میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران عشرہ رحمت العالمین کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات بڑھانے ، مینول ریکارڈ کو اپڈیٹ رکھنے، اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ، قبضہ مافیا، پیشہ ور بھکاریوں اور بدمعاشان کے خلاف کاروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔