انسانیت کی خدمت کے لئے ڈاکٹرز کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ ڈاکٹر عبدالمنان قریشی

ڈاکٹر عبدالمنان قریشی انچارج ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر تعینات۔ شفافیت کے ساتھ خدمات کو بہتر کرنے کا عزم

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے ) ڈاکٹر عبد المنان قریشی انچارج ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر تعینات، انسانیت کی خدمت کے لئے ڈاکٹرز کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ محمد نصراللہ خان و دیگر کی طرف سے مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبد المنان قریشی کوانچارج ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر تعینات کر دیا گیا ڈاکٹر عبدالمنان قریشی نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ انسانیت کی خدمت کے لئے ڈاکٹرز کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ ڈاکٹرز نے اپنے اس مقدس پیشے میں بنیادی انسانی اقدار کو ہمیشہ سربلند رکھا ہے ، دنیا میں متعدد چیلنجز کے باوجود ڈاکٹرز کے بنیادی کردار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ڈاکٹر عبدالمنان قریشی نے مزید کہا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں ایمرجنسی شعبہ میں بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے اقدامات کررہے ہیں کسی بھی شکایت کے ازالہ کے لئے فوری کاروائی بھی عمل میں لائی جاتی ہے میرٹ اور شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے کسی بھی سفارش کے بغیر ہمارے ڈاکٹرز عوام کو سروس دینے میں مصروف عمل ہیں دن و رات کی پرواہ کئے بغیر فیلڈ میں مصروف عمل ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف قوم کا فخر ہیں جو دوسروں کے لئے جیتے ہیں دوسروں کو سکون دینے کے لئے اپنے سکون کی قربانی دیتے ہیں کورونا کی شدت میں اسکا عملی مظاہرہ پوری قوم نے دیکھا ۔مختلف سیاسی ،سماجی اور صحافتی شخصیات  محمد نصراللہ خان ، سہیل قریشی ، فضل الرحمان نے زمہ داریاں سنبھالنے پر ڈاکٹر عبدالمنان قریشی کو مبارک باد بھی پیش کی