ایگ رول بنانے کا طریقہ

ایگ رول بنانے کا طریقہ

ایگ رول بنانے کا طریقہ
اجزاء
انڈے            پانچ عدد
آلو نمکین      آدھا کلو
کالی مرچ      1/4چاۓ کا چمچ
خشک دھنیا   1/4 چاۓ کا چمچ
سفید زیرہ      1/4 چاۓ کا چمچ
سبز مرچ         2 عدد
پیاز                2 عدد
سبز دھنیا        حسب ضرورت
لال ٹماٹر           ایک عدد
نمک                حسب ضرورت
بنانے کا طریقہ 
چار انڈوں کو بوائل کر لیں اور چھلکا اتار لیں, ایک انڈہ پھینٹ لیں۔ آلو بوائل کرنے کے بعد فوری چھلکا اتار دیں۔ مصالحہ (پیاز , سبز مرچ, سبز دھنیا پیاز ٹماٹر وغیرہ) گرائینڈ کر لیں۔ اب اس میں ابلے ہوۓ آلو اچھی طرح سے میش کر لیں اور اس میں کالی مرچ نمک, سفید زیرہ دھنیا پاؤڈر اچھی طرح سے آلو کے آمیزے میں ڈال کر مکس کر لیں اس آمیزے کو ابلے ہوۓ انڈے کے اوپر اچھی طرح سے لیپ کر دیں۔ اس کو پھنٹے ہوۓ انڈے میں ہلکا سا ڈپ کر کے ہلکی آنچ آئل میں فرائی کر لیں۔ باقی انڈے بھی اسی طرح تیار کرلیں چاہیں تو کاٹ کر دو پیس کر لیں یا ویسے ہی رہنے دیں ۔ اس طرح مزے دار ایگ رول تیار ہیں۔