ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی عید میلادالنبی مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے

ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی عید میلادالنبی مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی عید میلادالنبی مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے۔ شہروں اور قصبوں میں جشن میلاد النبی کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی جشن میلادالنبی مذہبی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے۔ ہر طرف سرکار کی آمد مرحبا کے نعرے گونج رہے ہیں۔ بچے ، بوڑھے اور جوان جوش وجذبے سے میلاد کے جلوسوں میں شریک ہیں۔ قصبوں اور شہروں میں میلادالنبی کے جلوس رواں دواں ہیں۔ بہاولنگر میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مرکزی جلوس مرکز اہلسنت جامعہ رضائے مصطفٰی سے شروع ہوا۔ گلیوں، بازاروں اور سرکاری عمارات کو رنگ برنگی لائٹوں سے سجایا گیا ہے۔ اور ہر طرف سبز جھنڈوں کی بہار آئی ہوئی ہے۔ میلاد النبی کی مرکزی تقریب میں ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔