آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے وفد کی اکاوئنٹس آفیسر سے ملاقات۔ کلرکوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو۔

 آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے وفد کی اکاوئنٹس آفیسر سے ملاقات۔ کلرکوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے وفد کی اکاوئنٹس آفیسر سے ملاقات۔ کلرکوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق ملک اقبال ندیم کھوکر صدر ایپکا آلی ڈیپارٹمنٹس بھاولنگر کی قیادت میں ایپکا ایجوکیشن یونٹ بھاولنگر کے وفد نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر رفیق شاہد عباسی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں کلرکس کو اکاؤنٹس بہاولنگر میں درپیش مختلف مسائل پر بات چیت کی گئی۔ وفد میں ریاض احمد مہار صدر ایپکا ایجوکیشن یونٹ، چیئرمین ایپکا اختر حسین عادل، محمد اظہر خان جنرل سیکرٹری آل ڈیپارٹمنٹ شامل تھے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض احمد مہار صدر ایپکا ایجوکیشن ونگ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کلرکس کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے۔ ہماری جدوجہد تمام مسائل کے حل تک جاری رہے گی۔