پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں، محمد ظفر بزدار

 پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں، محمد ظفر بزدار

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) پولیس کی گزشتہ ہفتہ کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں، مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران،عادی منشیات فروش اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان گرفتار۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں،ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار 

تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی ہدایت پر بہاولنگر پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران،منشیات فروش اوراسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان کے خلاف متعدد کاروائیوں میں 86ملزمان کو گرفتار کر کے پابندسلاسل کیا۔ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 06اے کیٹیگری اور 30بی کیٹیگری جب کہ عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 20 مفروران کو گرفتار کیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 19ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 3کلو سے زائد چرس، 632لیٹر شراب معہ آلات کشید و 03عدد چالو بھٹیاں برآمد کیں۔اسی طرح اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 11مقدمات کااندراج کیا۔ ملزمان کے قبضہ 09پسٹل30بور، 01رائفل، 01ریوالور اور51کارتوس برآمد کیے۔ملزمان کو پابند سلاسل کرکے تفتیش کاعمل جاری ہے۔