بہاولنگر پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن، مختلف جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار۔

 عوام کے جان و مال کا تحفظ بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔پولیس کا گزشتہ48گھنٹوں کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن،عادی منشیات فروش،مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان گرفتار۔ ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) پولیس کا گزشتہ48گھنٹوں کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن،عادی منشیات فروش،مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان گرفتار۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں،ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار 

تفصیلات کے مطا بق ا نسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی سربراہی میں بہاولنگر پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے عادی منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران اوراسلحہ ناجائز رکھنے والے29ملزمان کو گرفتار کر کے پابندسلاسل کیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 04ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 1570گرام چرس، 81لیٹر شراب برآمدہوئی۔اسی طرح اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 05ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضہ سے 01عدد رائفل44بور، 01عدد بندوق12بور اور 03پسٹل 30بور برآمدکیے۔ملزمان کو پابند سلاسل کرکے تفتیش کاعمل جاری ہے۔ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01اے کیٹیگری اور 08بی کیٹیگری جب کہ عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 11عدالتی مفروران کو گرفتار کیا ۔عوام کے جان و مال کا تحفظ بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔