پاکستان کی ترقی کےلیے مل کر کام کرنا ہو گا۔ چوہدری کاشف ثناء

 پاکستان کی ترقی کےلیے مل کر کام کرنا ہو گا۔ چوہدری کاشف ثناء

ہارون آباد (زاہد حسین انجم سے) پاکستان کی ترقی کےلیے مل کر کام کرنا ہو گارہنما مسلم۔لیگ ضیا چودہری کاشف ثنا 

ہارون آباد  کے  معروف نوجوان  سیاست دان  کاروباری شخصیت رہنما مسلم لیگ ضیا امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ ڈاہرنوالہ چودہری کاشف ثناء نے جناح پریس کلب سے بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی بقا سالمیت کے لیے تمام پاکستانی عوام کو ملکر کام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی فلاح و بہبود کی خاطر نوجوانوں کو قاٸد اعظم محمد علی جناح کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتحادو یگانگت کی فضا کو مزید پروان چڑھا کر ہم پاکستان کو دنیا کی مثالی مملکت بنا سکتے ہیں  ہم جس ملک میں آزادی کی سانس لے رہے ہیں یہ ملک ہمیں قاٸد اعظم اور ہمارے ابا واجداد کی کاوشوں اور قربانیوں کی بدولت سے ملا ہے ۔اور ہم سب پاکستانیوں کو پوری محنت و لگن اور جذبے سے أگے بڑھنے کا کرناہوگا ۔