گنا کرشنگ کے موقع پر شوگر ملز انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران بہتر انتظامات کو یقینی بنائیں. ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی متعلقہ محکموں کو ہدایات

گنا کرشنگ کے موقع پر  شوگر ملز انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران بہتر انتظامات کو یقینی بنائیں. ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی متعلقہ محکموں کو ہدایات

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈپٹی کمشنر کیپٹن( ریٹائرڈ) محمد وسیم کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عبدالجبار گجر، محکمہ ریونیو، محکمہ زراعت، کسان، شوگر ملز کے نمائندے، ڈی ایس پی ٹریفک، پولیس اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گنا کرشنگ کے موقع پر شوگر ملز انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران بہتر انتظامات کو یقینی بنائیں. انہوں نے کہا کہ گنا کرشنگ سیزن کے موقع سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رہے اور کسی بھی مقام پر ٹریفک کا مسئلہ درپیش نہ ہو تاکہ مسافروں کو دشواری کا سامنا نہ ہو. انہوں نے کہا کہ گنا کرشنگ کے تمام انتظامات شاندار طریقے سے انجام دیے جائیں