لیفٹینٹ(ر) سہیل اشرف ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹر ملازمین سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس۔

 لیفٹینٹ(ر) سہیل اشرف ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹر ملازمین سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس۔

بہاولنگر ( طاہر کریم خان سے) لیفٹینٹ(ر) سہیل اشرف ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹر ملازمین سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس۔ اراضی ریکارڈ سنٹر لاہور رائیونڈ کے انچارج،اے ڈی ایل آر اور دیگر عملہ کی کارکردگی کو سراہا جبکہ اپنے معائناتی دورہ کے دوران غیر حاضر عملہ اور ناقص کارکردگی والے سنٹرز کی تنبیہہ کی۔

سٹاف کی دور دراز علاقوں میں تعیناتی کی مشکلات کے مدنظر، آگاہ کیا گیا کہ بہت جلد ہیومن ریسورس مینجمنٹ سافٹ وئیر کے ذریعے کاکردگی، قابلیت اور میرٹ کی بنیاد پر ٹرانسفر پوسٹنگ کا نظام رائج کیا جائے گا۔

ملازمین کی مستقلی بارے تحفظات کی وضاحت کرتے ہوئے ڈی جی پلرا کا کہنا تھا کہ عملہ کے لیے سروس سٹرکچر اور پروموشن کے طریقہ کار و تجاویز متعلقہ فورم پر زیر غور لائی جائیں گی۔

ڈی جی پلرا نے عملہ کو تاکید کی کہ عوام کو خدمات کی فراہمی میں بے جا تاخیر نہ کی جائے اور زیر التواء انتقالات کو روزانہ کی بنیاد پر نمٹایا جائے۔ جبکہ ان کا کہنا تھا کہ کام میں غفلت اور غلط کاری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انھوں نے تمام عملہ کو دلجمعی سے کام کرنے، نظم وضبط اپنانے, یونیفارم و دیگر ہدایات پر سجتی سے یمل کرنےاور پیشہ ورانہ وقار قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اچھی خدمات کی فراہمی اور بہتر ریونیوجنریشن سے پلرا بطور ادارہ مستحکم ہو اور نا صرف پنجاب بلکہ پاکستان بھر میں پلرا کو ایک مثالی مقام حاصل ہو جسکے لیے ڈی جی پلرا نے تمام عملہ کو اپنا کردار نبھانے کی تلقین کی۔