تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ ڈیسنٹ سائنس کالج پسماندہ علاقے میں علم کی شمع روشن کیے ہوئے ہے۔ راؤ شمشاد صدر پریس کلب ڈونگہ بونگہ

  تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ ڈیسنٹ سائنس کالج پسماندہ علاقے میں علم کی شمع روشن کیے ہوئے ہے۔ راؤ شمشاد صدر پریس کلب ڈونگہ بونگہ

ڈونگہ بونگہ ( عمران وٹو سے) ڈیسنٹ سائنس کالج میں تقریب تقسیم انعامات جس کے مہمان خصوصی راؤ شمشاد احمد صدر پریس کلب ڈونگہ بونگہ تھے راؤ شمشاد احمد نے نمایاں پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات میں اپنی صرف سے انعامات تقسیم کئے اور  ڈیسنٹ سائنس کالج کا وزٹ بھی کیا صدر پریس کلب راؤ شمشاد احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیسنٹ سائنس پسماندہ علاقے میں بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے  تعلیم حاصل کرنا  انتہائی ضروری  ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے  تعلیم کے بارے میں ارشاد فرمایا ہے کہ تعلیم حاصل کرو چاہے اس کے لیے تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے  مجھے کالج کا ماحول اور انتظامیہ کی تعلیم کے لئے کوششیں بے حد پسند آئی اللہ پاک ڈیسنٹ سائنس کالج  کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے