پولیس خدمت مرکز شہریوں کو14 خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کر نے کا قابل رشک منصوبہ،اب تک01لاکھ سے زائدافراد نے فائدہ اٹھایا، ڈی پی او بہاولنگرمحمدظفر بزدار

 پولیس خدمت مرکز شہریوں کو14 خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کر نے کا قابل رشک منصوبہ،اب تک01لاکھ سے زائدافراد نے فائدہ اٹھایا، ڈی پی او بہاولنگرمحمدظفر بزدار

بہاولنگر( طاہر کریم خان سے) پولیس خدمت مرکز شہریوں کو14 خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کر نے کا قابل رشک منصوبہ،اب تک01لاکھ 03ہزار373ٖٓافراد نے خدمت مرکز بہاولنگرسے استفادہ حاصل کیا،ڈی پی او بہاولنگرمحمدظفر بزدار 

تفصیلات کے مطابق  پولیس خدمت مرکز کے ذریعے ایک ہی چھت تلے شہریوں کو14سے زائدسہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ خدمت موبائل وین بھی دور دراز علاقوں میں جاکر عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات مہیاکر نے میں مصروف عمل ہے۔خدمت مرکز بہاولنگر کا چاک و چوبند عملہ ڈی پی او بہاولنگر کی برا ہ راست نگرانی میں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک عوام الناس کی خدمت میں مصروف عمل ہے، خدمت مرکز میں ایک ہی چھت تلے شہریوں کی آسانی کیلئے تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ ان کے وقت اور پیسے کا ضیاء کم سے کم ہو۔ عرصہ بائیس نومبر 2017 سے چھے نومبر 2021 تک خدمت سنٹر کی جانب سے عوام الناس کی خدمت کرتے ہوئے کریکٹر سرٹیفکیٹ4920، ملازم ویریفکیشن 10469، کرایہ داری 11477، گمشدگی738، کاپی ایف آئی آر2303، وہیکلز ویریفکیش05، ڈرائیونگ لائسنس لرنر64645، ڈرائیونگ لائسنس رینول 8741، انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس61،کرائم رپورٹ 13جاری کی گئیں ہیں ڈی پی او بہاولنگرمحمد ظفر بزدار کی ہدایت پر پولیس خدمت مرکز پر شہریوں کو ریلیف کی فراہمی مستقل بنیادوں پر جاری ہے۔جس سے شہری نہ صرف اپنا قیمتی وقت بچانے میں کامیاب ہو رہے ہیں بلکہ اس سے تھانوں پر غیر ضروری بوجھ کم ہونے سے تھانوں کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔پولیس خدمت مرکز پر آنے والے شہریوں کے بیٹھنے کے لیے بہترین انتظامات، پینے کے لیے صاف پانی،واش رومز صاف ستھرے ماحول میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ ان کے مسائل باآسانی حل ہوسکیں۔خدمت مرکز کا قیام عوام اورپولیس میں قائم خلیج کو کم سے کم کر نے میں اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے۔