ڈاکٹر میاں محمد علی ندیم گریجویٹ کالج بہاولنگر کے نئے پرنسپل تعینات۔ چارج سنبھال لیا

 ڈاکٹر محمد علی ندیم  کی بطور پرنسپل تعیناتی سے گریجویٹ کالج بہاولنگر کا تعلیمی معیار مثالی ہو جائے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد افضل اعوان

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ڈاکٹر میاں محمد علی ندیم گریجویٹ کالج بہاولنگر کے نئے پرنسپل تعینات۔ چارج سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج بہاولنگر میں پرنسپل کی خالی سیٹ پر ڈاکٹر محمد علی ندیم پرنسپل تعینات ہو گئے ہیں۔ نئے پرنسپل نے آج اپنے دفتر کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز جناب محمد افضل اعوان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بہاولنگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گریجویٹ کالج بہاولنگر کا سب سے بڑا اور قدیمی ادارہ ہے اور اس ادارے کو ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر کی ضرورت ہے۔ اور ڈاکٹر محمد علی ندیم ایک بہت بہت قابل منتظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی ندیم کی بطور پرنسپل تعیناتی سے کالج کا تعلیمی معیار مثالی ہو جائے گا۔