بچوں کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولز کا ہیش ٹیگ پہلے گھنٹے میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

 بچوں کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولز کا ہیش ٹیگ پہلے گھنٹے میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

لاہور ( سوشل میڈیا واچ) بچوں کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولز کا ہیش ٹیگ پہلے گھنٹے میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق بچوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولز میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کی ہدایات پر مختلف تقاریب منعقد ہوئیں۔ ان تقاریب کی تصاویر کے ساتھ پیف پارٹنرز کی طرف سے ٹویٹر پر ہیش ٹیگ 

#PEFCHILDRENDAY

پہلے گھنٹے میں ہی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ سوشل میڈیا صارفین بچوں کے حقوق کے حوالے سے مختلف پوسٹر اور پیغامات شئیر کر رہے ہیں۔