فروغ حمد نعت رجسٹرڈ کے زیراہتمام سیرت النبی کانفرنس۔ قاری آصف حسین کا خصوصی خطاب۔
ہارون آباد (زاہد حسین انجم سے ) فروغ حمد نعت رجسٹرڈ کے زیراہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف عالم دین قبلہ محترم قاری آصف حسین قادری بھٹہ محمد پورہ والے نے خصوصی خطاب کیا محفل میلاد پاک میں راشد نور غوری۔سعود فاروق جان۔رانا فیاض۔فیاض رامے۔حاجی یونس آفتاب۔ڈاکٹر راشد سعدی۔ڈاکٹراحمد۔امیدوار چیئرمین یونین کونسل میاں اسد چوہدری۔میاں وقاص چوہدری کے علاوہ سماجی مذہبی فلاحی اور شہریوں کی کثیر کے علاوہ جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد۔جناح فاؤنڈیشن جناح پر اپرٹی ڈیلر اور مرکزی انجمن تاجران نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق فروغ حمد نعت رجسٹرڈ کے زیر اہتمام چوہدری عبدالمالک 15ون آر والے۔جنرل سکریٹری جناح پر یس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد میاں عدنان چوہدری میٹرو شوز والے کے گھر ہاوسنگ کالونی میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا محفل میلاد پاک میں فیاض رامے۔قاری دین محمد۔مرزا ادریس نے نعت رسول مقبول پڑھی قاری آصف حسین قادری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے نبی پاکﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالی انھوں نے کہا کہ رسولِ کائنات فخرِ موجودات محمد عربی کو خالق ارض و سما رب العلیٰ نے نسلِ انسانی کے لیے نمونہٴ کاملہ اور اسوہٴ حسنہ بنایاہے آپ ﷺ کے آنے سے جہاں کے بادل چھٹ گئے ہم دنیا میں نبی پاک کے احکامات کو اپناکر ہی کامیابی سے ہم کنار ہوسکتے ہیں