ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر کی جانب سےسموگ سے محفوظ رہنے کے لئے آگاہی واک۔ محکمہ صحت کی جانب سے عوام میں ماسک اور آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔

 ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر کی جانب سےسموگ سے محفوظ رہنے کے لئے آگاہی واک۔ محکمہ صحت کی جانب سے عوام میں ماسک اور آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔

بہاول نگر (سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر کی جانب سےسموگ سے محفوظ رہنے کے لئے آگاہی واک  کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت  ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راؤ خالد جاویدنے کی. واک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے شروع ہوکر منچن أبادچوک پر اختتام پذیر ہوئی جسمیں  ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی. شرکاء واک نے  لوگوں کو سموگ سے بچاؤ کے حوالہ سےآگاہی دی. انہوں نے بتایا کہ گردوغبار، صنعتی آلودگی اور ٹریفک کا دھواں سموگ کا سبب بنتا ہے جس سے نزلہ، زکام، آنکھوں میں جلن اور پھیپھڑوں کی بیماریاں پھیلتی ہیں اس سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں. بلاضرورت سفر سے گریز کیا جائے، کمروں کی کھڑکیاں اور دروازوے بند رکھیں، باہر نکلتے وقت عینک اور ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے نیز چہرہ اور ہاتھ  بار بار دھوئیں گلے میں خراش ہونے کی صورت میں نیم گرم پانی سے غرارے کئے جائیں. بعد ازاں  ڈاکٹر راؤ  خالد جاوید ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ نے محکمہ صحت کی جانب سے عوام ماسک اور آگاہی پمفلٹ  تقسیم کیے.