محمد حفیظ چوہدری کی قیادت میں ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کی CEO ایجوکیشن بہاولنگر سے ملاقات۔ سی او نے فوری طور پر اساتذہ کی ان سروس پروموشن کا لیٹر جاری کر دیا۔
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر کے وفد کی ضلعی صدر محمد حفیظ چوہدری کی قیادت میں سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر سے ملاقات۔ سی او نے فوری طور پر اساتذہ کی ان سروس پروموشن کا لیٹر جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر کے وفد نے محمد حفیظ چوہدری کی قیادت میں سی ای او ایجوکیشن محترمہ شاہدہ حفیظ صاحبہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے اساتذہ کی ان سروس پروموشن کے سلسلے میں ڈی پی سی کا مطالبہ کیا جسے منظور کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن نے فوری طور پر لیٹر جاری کر دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ چوہدری نے کہا کہ ہم محترمہ شاہدہ حفیظ صاحبہ کے انتہائی مشکور جو دن رات اساتذہ کی خدمت میں مصروف رہتی ہیں اور جب بھی ان کو اساتذہ مسائل کے بارے میں بتایا جاتا ہے تو فوری طور پر ان کے حل کے لیے احکامات صادر فرماتی ہیں
پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر محترمہ شاہدہ حفیظ صاحبہ سی او ایجوکیشن ضلع بہاولنگر کی کارکردگی کو سراہتی ہے ان کی صحت و سلامتی اور لمبی زندگی کے لئے دعا گو ہے۔