بہاولی چوک پر ٹریفک جام معمول بن گیا۔ شہری سخت پریشان۔ ٹریفک پولیس بے بس۔

 بہاولی چوک پر ٹریفک جام معمول بن گیا۔ شہری سخت پریشان۔ ٹریفک پولیس بے بس۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) بہاولی چوک پر ٹریفک جام معمول بن گیا۔ شہری سخت پریشان۔ ٹریفک پولیس بے بس۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک کے بے ہنگم بہاؤ کی وجہ سے بہاولی چوک پر ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔ بہاولی چوک سے گزرنا محال ہوتا جا رہا ہے۔ بڑھتے ہوئے ٹریفک کے دباؤ اور چوک میں اشارہ نا ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کو گزرنے میں مشکل ہوتی ہے۔ حالانکہ چوک میں سڑک کی جگہ اتنی زیادہ ہے کہ ون وے ٹریفک بھی گزر سکتی ہے مگر ٹریفک پولیس کے اہلکار تعینات ہونے کے باوجود رکشہ والوں نے چوک پر قبضہ کر رکھا ہے رہی سہی کسر ناجائز تجاوزات نے پوری کر رکھی ہے۔ شہریوں نے ٹریفک جام کی پریشانی سے بچنے کے لیے اردگرد کی گلیوں کو گزرگاہ بنایا ہوا ہے جو کہ حادثات کا باعث بن رہا ہے۔ بہاولی چوک کے تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام کا مستقل حل بہاولی چوک پر فلائی اوور کی تعمیر ہے۔