صدر ڈسٹرکٹ بار محمود حسین نجف پر قاتلانہ حملہ۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج۔

 صدر ڈسٹرکٹ بار محمود حسین نجف پر قاتلانہ حملہ۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) صدر ڈسٹرکٹ بار محمود حسین نجف پر قاتلانہ حملہ۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمود حسین نجف ہسپتال روڈ سے گزر رہے تھے کہ ایک اوباش نوجوان کم سن بچے کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا۔ بچے نے صدر ڈسٹرکٹ بار سے مدد کی اپیل کی۔ صدر بار محمود حسین نجف بچے کی مدد کے لیے رکے تو اوباش نے صدر بار پر چھری سے حملہ کر دیا۔ صدر بار اس حملے سے بال بال بچے۔ لوگوں کے جمع ہو جانے پر حملہ آور فرار ہو گیا۔ صدر بار کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔