برٹش کونسل کا انٹرنیشنل سکول ایوارڈ گورنمنٹ ہائی سکول جنڈ والہ کے نام

 برٹش کونسل کا انٹرنیشنل سکول ایوارڈ گورنمنٹ ہائی سکول جنڈ والہ کے نام۔ قابل اور محنتی اساتذہ راؤ نعمان   اور سید سلمان علی والا نے ضلع بہاولنگر کا نام روشن کر دیا۔

 راؤ نعمان اور سید سلمان علی ہیڈ ماسٹر کے ہمراہ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) برٹش کونسل کا انٹرنیشنل سکول ایوارڈ گورنمنٹ ہائی سکول جنڈ والہ کے نام۔ قابل اور محنتی اساتذہ راؤ نعمان   اور سید سلمان علی والا نے ضلع بہاولنگر کا نام روشن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق برٹش کونسل کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سکول ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب لاہور کے ایک بڑے ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں ضلع بہاولنگر کے گورنمنٹ ہائی سکول جنڈ والہ نے انٹرنیشنل سکول ایوارڈ اپنے نام کیا اور دنیا بھر میں ضلع بہاولنگر کا نام روشن کیا۔ اس اہم کامیابی میں قابل اور محنتی اساتذہ راؤ نعمان اور سید سلمان علی نے بنیادی کردار ادا کیا۔ ہیڈ ماسٹر ارشد محمود کی قیادت میں گورنمنٹ ہائی سکول جنڈ والہ کے اساتذہ نے ایوارڈ وصول کیا۔ سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے ہیڈ ماسٹر اور ہائی سکول جنڈ والہ کے اساتذہ کو مبارکباد کے پیغامات دئیے جارہے ہیں اور انکی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔