کرپشن مافیا کے ہاتھوں ٹیوٹا بہاولنگر کے فنی تعلیمی اداروں کی تباہی قبول نہیں۔ چیئرمین ضلع کونسل بہاولنگر

 کرپشن مافیا کے ہاتھوں ٹیوٹا بہاولنگر کے فنی تعلیمی اداروں کی تباہی قبول نہیں۔ کرپٹ افسران کو ضلع بدر کیا جائے۔ چیئرمین ضلع کونسل بہاولنگر کا چئیر پرسن ٹیوٹا کے نام خط۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) کرپشن مافیا کے ہاتھوں ٹیوٹا بہاولنگر کے فنی تعلیمی اداروں کی تباہی قبول نہیں۔ کرپٹ افسران کو ضلع بدر کیا جائے۔ چیئرمین ضلع کونسل بہاولنگر کا چئیر پرسن ٹیوٹا کے نام خط۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سول سوسائٹی کے ایک وفد نے چیئرمین ضلع کونسل بہاولنگر سید قلندر حسنین شاہ سے ملاقات کی اور ٹیوٹا بہاولنگر میں ہونے والی کرپشن اور بدعنوانی کے بارے میں چئیرمین ضلع کونسل بہاولنگر کو آگاہ کیا۔ وفد نے چیئرمین ضلع کونسل بہاولنگر کو بتایا کہ ٹیوٹا بہاولنگر میں تعینات کرپشن مافیا کی وجہ سے فنی تعلیم و تربیت کے ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ سول سوسائٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد چیئرمین ضلع کونسل سید قلندر حسنین شاہ نے چیئرپرسن ٹیوٹا پنجاب علی سلمان صدیق کو خط لکھ دیا ہے

چیئرمین ضلع کونسل بہاولنگر کے خط کا عکس




 اس خط میں مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بہاولنگر کے فنی تعلیم و تربیت کے اداروں کو تباہ ہونے سے بچایا جائے اور عرصہ دراز سے بہاولنگر میں تعینات کرپٹ افسران کے خلاف فوری طور پر شفاف انکوائری کروائی جائے اور ان کا تبادلہ بہاولنگر سے کسی دوسرے ضلع میں کیا جائے۔ چیئرمین ضلع کونسل بہاولنگر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ سابق پرنسپل گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین بہاولنگر کی سابق پرنسپل نے عرصہ دراز تک جعلی سندوں والی خواتین ٹیچرز کو تعینات کیے رکھا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس شاہد محمود نے جعلی ڈپلومہ حاصل کیا اور اپنی بیوی اور بھابی کو بھی جعلی ڈپلومہ کروا کر ٹیوٹا بہاولنگر میں انسٹرکٹر تعینات کروا لیا۔

چیئرمین ضلع کونسل بہاولنگر سید قلندر حسنین شاہ نے ٹیوٹا بہاولنگر کے ڈائریکٹر احسن جاوید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس شاہد محمود اور پرنسپل جی ٹی ٹی آئی بہاولنگر کے فوری تبادلے اور شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سول سوسائٹی میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے اور والدین کا ٹیوٹا کے اداروں پر اعتماد بحال ہو سکے۔