بزم ادب طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ شوکت محمود بسرا

 بزم ادب طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جس سے طلبہ میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے اور محنت کرنے کا عزم پروان چڑھتا ہے۔ ترجمان حکومت پنجاب چوھدری شوکت محمود بسرا

ہارون آباد ( تحصیل رپورٹر) تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونما کے پروگراموں میں سرفہرست بزم ادب  کا انعقاد ناگزیر ہے 

بزم ادب طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جس سے  طلبہ میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے اور محنت کرنے کا عزم پروان چڑھتا ہے

ان خیالات کا اظہار ترجمان حکومت پنجاب چوھدری شوکت محمود بسرا نے صادق پبلک اسکول کے طالب علم سردار باقر وڑائچ کے بیٹے سردار احمد طلال وڑائچ کےتقریری مقابلوں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کیا انکا مزید کہناتھاکہ پاکستان کو مستقبل میں ایسے ہی ٹارگٹ کو اچیو کرنےکے لئے محنت کرنے والے نوجوانوں کی ضرورت ہے

اس موقع پر عبداللہ وینس،شاہد عمران تیجہ،کاشف نویدپنسوتہ اور معروف سماجی شخصیت حاجی اشرف الاسلام  نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سردار احمد طلال وڑائچ کے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر سردار باقر وڑائچ ،سردار کاشف وڑائچ اور انکی فیملی کومبارک باد پیش کرتے ہیں جن کے ہونہار بیٹے نے نا صرف اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کیا ہے بلکہ ڈسٹرک بہاولنگر اورتحصیل ہارون آباد کا بھی نام روشن کیاہے  ایسےبچوں پر ہمیں فخر ہے 

معروف سیاسی و سماجی شخصیت راہنما پاکستان مسلم لیگ ن  ہمایوں اسلام نے مبارک باد دیتے ہوئےکہا کہ احمد طلال کے پہلی پوزیشن حاصل کرنے سے دیگر بچوں میں محنت کرنے کا عزم بےدار ہوگا اور محنت کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا ،ناصرخان بلوچ،سرویاخان،احمد خان کموکا،گوہر وحیدباجوہ،حکیم خالد،چوھدری عرفان شوکت،چودھری احمد تیجہ،میڈیاپرسن یاسین انجم، مظہرہاشمی،شیخ گلزار اور دیگر دوستوں کی جانب سے مبارک بادوں کاسلسلہ جاری ہے