چیئرمین ٹیوٹا پنجاب علی سلمان صدیق کے خلاف توہین عدالت کا کیس سماعت کے لیے مقرر

 چیئرمین ٹیوٹا پنجاب علی سلمان صدیق کے خلاف توہین عدالت کا کیس سماعت کے لیے مقرر۔ کرپشن مافیا کے سامنے وزیراعلیٰ کا ڈائریکٹو اور ہائیکورٹ کی ڈائریکشن بھی ناکام

بہاولپور ( کورٹ رپورٹر) چیئرمین ٹیوٹا پنجاب علی سلمان صدیق کے خلاف توہین عدالت کا کیس سماعت کے لیے مقرر۔ کرپشن مافیا کے سامنے وزیراعلیٰ کا ڈائریکٹو اور ہائیکورٹ کی ڈائریکشن بھی نا کام ۔ تفصیلات کے مطابق آنر ایبل لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ میں آج چیئرمین ٹیوٹا پنجاب علی سلمان کے خلاف توہین عدالت کی رٹ نمبر

 1096-W-21

  سماعت کے لیے مقرر ہو گئی ہے۔ آنر ایبل مسٹر جسٹس صفدر سلیم شاہد کیس کی سماعت کریں گے۔

 بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے شہری نے کرپشن مافیا کے خلاف کاروائی کے لیے چیئرمین ٹیوٹا پنجاب کو ایک درخواست گزاری تھی۔ وزیر پنجاب سردار عثمان خان بزدار کا کرپشن مافیا کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا ڈائریکٹو بھی درخواست کے ساتھ موجود تھا۔

 مگر طاقتور کرپشن مافیا نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈائریکٹو کو بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا اور کرپشن مافیا کے خلاف انکوائری شروع ہی نا ہونے دی۔ چیئرمین ٹیوٹا سے مایوس ہو کر شہری نے لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی جس میں استدعا کی گئی کہ عدالیہ عالیہ چیئرمین ٹیوٹا کو درخواست پر انکوائری اور کاروائی کا حکم دیں۔ عدالت عالیہ نے اپنے حکم میں چیئرمین ٹیوٹا کو ڈائریکشن دی کہ ایک ماہ کے اندر درخواست کا فیصلہ کریں۔

 مگر کرپشن مافیا کی طاقت کے سامنے عدالتی حکم بھی کارگر ثابت نا ہوا۔ ٹیوٹا چیئرمین نے ایک ماہ تک درخواست گزار سے رابطہ ہی نہیں کیا۔ ڈیڑھ ماہ بعد درخواست گزار شہری نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نا کرنے پر چیئرمین ٹیوٹا پنجاب علی سلمان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی درخواست دائر کر دی۔ جس پر چیئرمین ٹیوٹا پنجاب کو نوٹس جاری ہوا مگر چیئرمین ٹیوٹا اور ٹیوٹا کرپشن مافیا نے درخواست گزار کی درخواست پر انکوائری شروع نہیں کی۔ آج مورخہ 9 دسمبر 2021 کو عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہو گی۔ درخواست گزار شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ عدالت سے انہیں انصاف ملے گا کیونکہ ٹیوٹا کرپشن مافیا اتنا طاقتور ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم کو بھی ہوا میں اڑا دیا ہے۔