کریمنل ریکارڈ رکھنے والا انسپکٹر پولیس لائن میں تبدیلی تفتیش کے مقدمات میں مال بنانے میں مصروف۔

 آئی جی پولیس پنجاب کے حکم پرکریمینل ریکارڈ کی وجہ سے ایس ایچ او کی پوسٹنگ سے ہٹنے والا انسپکٹر افسران بالا کا کماؤ پوت بن گیا۔ پولیس لائن میں بیٹھ کر ضلع بھر سے تبدیلی تفتیش کے مقدمات کی تفتیش کرنے لگا۔

بہاولنگر(سیف الرحمن سے) آئی جی پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کریمینل ریکارڈ رکھنے والا انسپکٹر ایس ایچ او شپ سے ہٹنے کے بعد افسران بالا کا نورنظر بن کر ضلع کا مالک بن بیٹھا۔پولیس لائن میں بیٹھ کر ضلع بھر سے تبدیلی تفتیش کے مقدمات کی تفتیش کرنے لگا۔مبینہ طور پر بھاری چمک کے عوض تھانوں میں ہونے والی مقدمات کی تفتیش کے برعکس تفتیش کرنے لگا۔تھانہ صدر بہاولنگر کے علاقہ محمد نواز پورہ میں اختر نامی غریب محنت کش کے رقبہ پر قبضہ کرنے والے بااثر فیکٹری مالکان سے ساز باز ہو کر قبضہ مافیا کی سرپرستی کرنے لگا۔غریب محنت کش کا مقدمہ خارج کرنے کیلئے پر تولنے لگا۔محنت کش اختر نےمیڈیا کے توسط سے وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کریمینل ریکارڈ رکھنے والا انسپکٹر ایس ایچ او شپ سے ہٹنے کے بعد افسران بالا کا نورنظر بن کر ضلع کا مالک بن بیٹھا۔پولیس لائن میں بیٹھ کر ضلع بھر سے تبدیلی تفتیش کے مقدمات کی تفتیش کرنے لگا۔مبینہ طور پر بھاری چمک کے عوض تھانوں میں ہونے والی مقدمات کی تفتیش کے برعکس تفتیش کرنے لگا۔ آئی جی پولیس پنجاب،ایڈیشنل أئی جی جنوبی پنجاب اور آر پی او بہاولپور سے تھانہ صدر بہاولنگر میں درج مقدمہ نمبر 325/21کی تفتیش کسی ایماندار پولیس أفیسر سے کروانے اور بااثر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔