ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈائلاسسز یونٹ میں 15 ڈائلاسسز مشینوں کی تنصیب اور ڈی ایچ کیو ہاسپٹل میں 2 آر او پلانٹس کی تنصیب کا افتتاح۔

 مریضوں کے علاج معالجہ اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جائے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف انسانیت کے جذبہ سے سرشار ہو کر اپنے فرائض انجام دیں. ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بہاول نگر (سیف الرحمن سے ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم  نےڈی پی او  محمد ظفر بزدار کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہاسپیٹل بہاولنگر کا دورہ کیا  جہاں انہوں نے ڈائلاسسز یونٹ میں 15 ڈائلاسسز مشینوں کی تنصیب اور ڈی ایچ کیو ہاسپٹل میں 2 آر او پلانٹس کی تنصیب کا افتتاح کیا. اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر یاسین اور ڈاکٹر عثمان ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجہ اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جائے. انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف انسانیت کے جذبہ سے سرشار ہو کر اپنے فرائض انجام دیں