کرپشن مافیا کی طاقت اور سیاسی اثرورسوخ کا خوف۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری میانوالی نے ہتھیار ڈال دیئے۔

 کرپشن مافیا کی طاقت اور سیاسی اثرورسوخ کا خوف۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری  میانوالی نے ہتھیار ڈال دیئے۔

میانوالی (سوشل میڈیا واچ) کرپشن مافیا کی طاقت اور سیاسی اثرورسوخ کا خوف۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری میانوالی نے ہتھیار ڈال دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری میانوالی نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو نااہلی سمیت دیگر الزامات پر سرنڈر کر دیا تھا۔ مگر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میانوالی کے سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میانوالی نے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھا ہے کہ وہ اس بااثر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی وجہ سے خوفزدہ ہے اور میانوالی میں نوکری جاری نہیں رکھ سکتے اس لیے انہیں فارغ کر کے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کے دفتر بھیج دیا جائے۔ پنجاب میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سیاسی مداخلت کی یہ بدترین مثال ہے۔ سیاسی مداخلت کی وجہ سے افسران ایمانداری سے فرائض سر انجام نہیں دے سکتے۔ بلکہ صرف وہی افسران سیٹوں پر براجمان رہ سکتے ہیں جنہیں مقامی سیاسی لوگوں کی حمایت اور سرپرستی حاصل ہو۔ اسی سیاسی مداخلت کی وجہ سے میرٹ کا قتل عام ہو رہا ہے اور کرپشن میں ملوث افسران مال بنانے میں مصروف ہیں۔