ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کی لاپرواہی اور غفلت۔ سرکاری ہینڈ آؤٹ میں غلطیوں کی بھرمار

 ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس بہاولنگر کی لاپرواہی اور غفلت۔ سرکاری ہینڈ آؤٹ بغیر پروف ریڈنگ کیے غلطیوں سمیت سوشل میڈیا پر شئیر کر دیا۔

بہاولنگر (سوشل میڈیا واچ) ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس بہاولنگر کی لاپرواہی اور غفلت۔ سرکاری ہینڈ آؤٹ بغیر پروف ریڈنگ کیے غلطیوں سمیت سوشل میڈیا پر شئیر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس بہاولنگر نے ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر کے زیر اہتمام منعقدہ آگاہی سیمینار کا سرکاری ہینڈ آؤٹ بغیر پروف ریڈنگ کیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر شئیر کر دیا۔ اردو زبان میں جاری کیے گئے ہینڈ آؤٹ کی تحریر میں املاء کی 15 سے زائد غلطیاں موجود ہیں۔ عام طور پر کوئی بھی آفیشل تحریر یا سرکاری ہینڈ آؤٹ شئیر کرنے سے پہلے اس کی پروف ریڈنگ کی جاتی ہے مگر انفارمیشن آفس بہاولنگر شاید اس بات کی اہمیت سے آگاہ ہی نہیں ہے۔