ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا دبنگ ایکشن۔ DHQ ہسپتال کے ایم ایس کو فارغ کر دیا۔

 ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا دبنگ ایکشن۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس کو نا اہلی اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا دبنگ ایکشن۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس کو نااہلی اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر سرنڈر کر دیا۔ سیکرٹری سیکنڈری ہیلتھ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد اقبال کو نااہلی اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر بہاولنگر سے فارغ کر دیا اور سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کو رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے چند روز قبل ہونے والے حادثے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بارات کو حادثہ پیش آیا تو ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیگر انتظامی افسران کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایم ایس کو ہسپتال میں پہنچنے کے لیے کہا گیا مگر تین گھنٹے تک ایم ایس ہسپتال میں نہیں پہنچے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد اقبال کے بطور ایم ایس تقرر پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی تھی۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کے اس فیصلے کی سیاسی و سماجی حلقوں کی طرف سے تعریف کی جا رہی ہے